پولیس کی بڑی کارروائی، انٹرنیشنل جعلساز گرفتار
- July 6, 2021, 7:09 pm
- National News
- 146 Views
بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے انٹرنیشنل جعلساز و جعلی پولیس افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کروڑوں روپے کی جعل سازی میں ملوث جعلی پولیس افسر کے کراچی سے دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم قنبر عباس پر کروڑوں روپے کی جعلسازی کا الزام ہے ملزم کیخلاف نجی موبائل کمپنی کےمنیجر نے35لاکھ روپےجعلسازی کامقدمہ کرایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم پر جعلسازی،جعلی کرنسی اور غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات درج ہیں جب کہ ملزم پر جعلی پولیس افسر و دیگر نوعیت کے 27سے زاید تھانوں میں مقدمات ہیں۔
ملزم ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے لیکن ضمانت پر رہا ہوتا رہا ہے۔ پریڈی پولیس نے کرائم ریکارڈ سے ملزم کی دیگرمقدمات کی تفصیل حاصل کر لی ہے۔