وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقیاتی کام جاری ہیں،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال

  • July 6, 2021, 7:33 pm
  • National News
  • 110 Views

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقیاتی کام جاری ہیں،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال
پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان کے لیے ایک ہزار دوسوارب روپے سے زائد مالیت کی اسکیمز شامل ہیں
کوئٹہ۔(انفارمیشن ڈیسک)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی خاطر اپنی طویل ترین سیاسی،قومی،جمہوری جدوجہد کی قربانیاں جاری رکھی ہوئی ہوں،مکران میں ہمیشہ ظلم وجبر،سماجی ناانصافیوں،قومی نابرابری کے ظلم وستم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ہر قسم کی سختیاں اور تکلیفیں برداشت کی ہیں اور عوام کے حقوق کی جدوجہد کی خاطر ہمیشہ صفحہ اول کا کردار ادا کیا، نامساعد ومشکل حالات،خوف وہراس کا نہایت ہی ثابت قدمی،مستقل مزاجی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلوچستان میں ترقیاتی کام رواں دواں ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ گوادر سے بلوچستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، موجودہ دور حکومت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،احساس پروگرام میں بھی بلوچستان کو پورا حصہ مل رہا ہے‘ سی پیک پر ہنگامی طور پر کام جاری ہے، گوادر کے بغیر سی پیک محال ہے،یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم اپنی گوں نہ گوں مصروفیات سے بلوچستان کے لئے ہمیشہ وقت نکالتے رہتے ہیں،وزیراعظم کا حالیہ دورہ گوادر بڑا کامیاب رہا۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال نے منگل کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان،بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتیں بلوچستان کو اپنی ترجیح میں شامل کئے ہوئے ہیں،بلوچستان کے حوالے سے عمران خان کی سوچ ہمیشہ مثبت رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں صوبے پر بھرپورتورکھی، بلوچستان کے ایک عام آدمی کو سڑک،تعلیم، صحت کی سہولت اور ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان نے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑ ی ہے،مکران میں اربوں روپے کے پیکیج سے نچلی سطح پر کام شروع ہو چکا ہے،روڈ رستے اور علاقے میں تعلیم وصحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،احساس پروگرام میں بھی بلوچستان کو پورا حصہ مل رہا ہے۔ محترمہ زبیدہ جلال نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں اتنی گڈگورننس سے کام نہیں ہوا، جتنا آج کل عمران خان کی قیادت میں ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی دلچسپی سے گوادر کو خصوصی طور پر ترجیح دی جارہی ہے، یہاں سرمایہ کاروں میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، اس سطح پر بلوچستان میں کبھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جوکام حکومت بلوچستان کی شراکت کے ساتھ ہو رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت اربوں روپے کے درجنوں منصوبے مکمل کرنے کے درپے ہے، وزیر اعظم عمران خان کے گوادر کے ایک روزہ دورے کے موقع پر ظاہر ہوا کہ گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، بلوچستان کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، بلوچستان کے لئے بارہ سو ارب روپے کے منصوبے شامل ہیں، بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پہلے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت بلوچستان کے لیے ایک ہزار دوسوارب روپے سے زائد مالیت کی اسکیمز رکھی گئی ہیں، اسی طرح ضلع کیچ میں وائی فائی کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے اور دیگر اضلاع میں بھی یہ سہولت متعارف کرانے کا عمل جاری ہے،اس سطح پر بلوچستان میں کبھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جبکہ یہ سب کام حکومت بلوچستان کی شراکت کے ساتھ ہو رہے ہیں۔