کوئٹہ سے دکی جا نیوالی ویگن زیا رت کے قریب تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گئی

  • July 6, 2021, 7:37 pm
  • Breaking News
  • 445 Views

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ سے دکی جا نے والی ویگن زیا رت کے قریب تیز رفتاری کے باعث گھائی میں گر جا نے سے خاتو ن سمیت 04 افراد جاں بحق 13زخمی ۔ لیویز کے مطا بق منگل کو کوئٹہ سے دکی جا نے والی ویگن زیا رت کے قریب وچہ ونہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں محمد اقبال ولد تل خان سکنہ دکی، موسی خان ولد عزیز اللہ سکنہ کچلاک، زوجہ مولوی گل محمد سکنہ پاسرہ سنجاوی، میر خان ولد میاں خان قوم مری سکنہ بنی کوٹ دکی جاں بحق جبکہ ہاشم ولد زین اللہ سکنہ دکی، جاوید ولد ہاشم سکنہ دکی، رحمت ولد زین اللہ سکنہ دکی، عبدالوہاب ولد تل خان سکنہ دکی، زوجہ حبیب اللہ سکنہ دکی، فقیر محمد ولد نیاز محمد سکنہ اسماعیل شہر دکی، ہارون ولد ولی جان سکنہ دکی، حبیب اللہ ولد حاصل خان سکنہ دکی، نوراللہ ولد حبیب اللہ سکنہ دکی، عطاء اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ دکی،زوجہ صابر سکنہ دکی، محمد قیوم ولد عبدالغفار سکنہ دکی، شاہنواز ڈرائیور زخمی ہو گئے لیویز نے لا شوں اور زخمیو ں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزیدکا روائی جا ری ہے ۔