وزیراعظم کی ذاتی توجہ ،وزیر اعلیٰ کی دن رات کاوشوں کی نتیجے میں بالآخر بلوچستان میں ترقی کا دیرینہ خواب تعبیر پا رہا ہے،میر ضیاء اللہ لانگو

  • July 6, 2021, 7:49 pm
  • National News
  • 152 Views

وزیراعظم کی ذاتی توجہ ،وزیر اعلیٰ کی دن رات کاوشوں کی نتیجے میں بالآخر بلوچستان میں ترقی کا دیرینہ خواب تعبیر پا رہا ہے،میر ضیاء اللہ لانگو
وزیر داخلہ بلوچستان کا گوادر میں ڈی سبیلی نیشنن پلانٹ اور فراہمی آپ کے منصوبے کے معاہدے اور چین تعاون سے سولر توانائی کے ذریعے بجلی کی فراہمی منصوبے کے آغاز کا خیرمقدم
کوئٹہ( انفارمیشن ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ گوادرکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ذاتی توجہ اور وزیر اعلی جام کمال کی دن رات کاوشوں کی نتیجے میں بالآخر بلوچستان میں ترقی کا دیرینہ خواب تعبیر پا رہا ہے انھوں نے وزیراعظم کے دورے کے موقع پر جنوبی فری زون کے افتتاح چین کے تعاون سے گوادر میں ڈی سبیلی نیشنن پلانٹ اور فراہمی آپ کے منصوبے کے معاہدے اور چین تعاون سے سولر توانائی کے ذریعے بجلی کی فراہمی منصوبے کے آغاز کا خیرمقدم کیا وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان اور خاص طور پر صوبے کے جنوبی اضلاع میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر آرہی ہے جن پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں وزیر داخلہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور اب بیرونی سرمایہ کار بھی بلوچستان کا رخ کر رہے ہیں انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سیکورٹی فورس کی کارکردگی اور عوام کے تعاون کے نتیجے میں امن و امان کی مکمل کامیابی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا اور ترقی کا عمل بلا روک ٹوک جاری رہے گا۔