سرکاری ملازمین کی موجیں، 60 فیصد اضافی تنخواہ ملے گی

  • July 7, 2021, 9:01 pm
  • National News
  • 847 Views

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔سرکاری ملازمین 60 فیصد اضافی تنخواہ ملے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 کے افسران و ملازمین کو جولائی کی تنخواہ 60 فیصد اضافی ملے گی۔10 فیصد تنخواہ کے ساتھ 50 فیصد جون اور جولائی کا سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 7 لاکھ سے زائد گریڈ 1 سے 19 ملازمین و افسران کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔سپیشل الاؤنس 10 محکموں کے افسران و ملازمین کو نہیں ملے گا جس میں پولیس عدلیہ ، ڈاکٹر، انجینئر سمیت سول سیکرٹریٹ کے ملازمین شامل ہیں۔بڑی عید سے قبل 7 لاکھ سے زائد ملازمین و افسران 60 فیصد تنخواہ وصول کریں گے۔
کیونکہ جولائی کی تنخواہ کے ساتھ 25 فیصد سپیشل الاؤنس الگ سے ملے گا۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کیا۔ گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا۔ نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
جب کہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں وزرا ، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تںخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کر دیا تھاپنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔پنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں میں 1 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ ہاؤس رینٹ ویوٹیلیٹی الاؤنسز میں 1 کروڑ 7 لاکھ 38 ہزار کا اضافہ کیا گیا۔