کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ میں تیز ی رفتار ی کے باعث گا ڑی الٹ گئی ،تین افراد جاں بحق ،ایک زخمی
- July 15, 2021, 7:41 pm
- National News
- 176 Views
مستونگ(اانفارمیشن ڈیسک)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں تیز ی رفتار ی کے باعث گا ڑی الٹ جا نے سے تین افراد جاں بحق ایک زخمی ۔ لیویز کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے لیویز تھانہ (تحصیل) کھڈکوچہ کے قریب کوئٹہ سے خضدار جانیوالی تیز رفتار ٹوڈی کار گاڑی الٹ گئی حادثے میں پولیس اہلکار محمدخان ولد اللہ رکیہ ساکن کھڈڑی کرخ خضدار،جاویداختر ولدیارمحمد ساکن خضدار اورنصیراحمد ساکن خضدار موقع پر جاںبحق جبکہ نائب رسالدار محمد عرس ولددرمحمد ساکن خضدار شدید زخمی ہو گیالیویز نے لاشوں اور زخمی کو فو ری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔