سفاک ملزم نے رگوں سے خون چوس کر 10بچوں کو قتل کردیا

  • July 16, 2021, 5:10 pm
  • World News
  • 180 Views

رگوں سے خون چوس کر 10بچوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کینیا میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جسے ’خون کا پیاسا ویمپائر‘ کہا جاتا ہے، ملزم پر کم از کم 10 بچوں کو بھیانک طریقے سے قتل کرنے کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم میسٹن ملیمو کی عمر 20 برس ہے اور وہ بدھ کو دو بچوں کو قتل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
بچوں کی لاشیں نیروبی کے قریب جنگل سے برآمد ہوئیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نے 10بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پوپلیس کے مطابق بچوں کے لاپتہ ہونے کے کیسز میں اضافے کے بعد اس شخص کی گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے۔کرمنل انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو ’خون کا پیاسا ویمپائر‘ لکھتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے شکار کو بہت بھیانک طریقے سے قتل اور بعض بچوں کو مارنے سے پہلے ان کی رگوں سے خون چوسا۔