کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والا نوجوان کچھ دیر بعد بیٹے کا باپ بن گیا

  • July 16, 2021, 5:14 pm
  • National News
  • 203 Views

کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والا راحیل کچھ دیر بعد بیٹے کا باپ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو چکی ہے۔حسین آباد میں موٹر سائیکل سوار شہری راحیل مبینہ بطور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،جب کہ راحیل کے انتقال کے کچھ دیر بعد ہی ان کے ہاں بچے کی والادت ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ کریم آباد میں دکان میں نوکری کرنے والا 25 سالہ راحیل دکان سے کام ختم کر کے اسپتال اپنی حاملہ اہلیہ کے پاس جا رہا تھا کہ راستے میں افسوسناک حادثے کا شکار ہو گیا۔راحیل نامی نوجوان حسین آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب مبینہ طو رپر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
علاوہ ازیں بلدیہ پاور ہاوس گلی نمبر 14گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہان متوفی کی شناخت45 سالہ زبیر ولد رحیم کے نام سے ہوئی۔

ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔علاوہ ازیں کراچی کی شمسی سوسائٹی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق شہر میں پیر کو ہوئی بارش کے بعد شمسی سوسائٹی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔علاقہ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثے کے بعد کے الیکٹرک ٹیم کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا۔
پولیس نے کے الیکٹرک ٹیم کو کہا کہ مسئلے کا فوری سد باب کیا جائے اور کھمبے سے کرنٹ کو روکا جائے تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آسکے۔خیال رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے نشینی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کر دی۔وارننگ میں کہا گیا کہ نشیبی علاقوں کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔ نشیبی علاقوں میں لگے بل بورڈ ضلعی انتظامیہ ہٹوائے جبکہ تمام نشینی علاقوں میں ڈی واٹرننگ مشینیوں کا انتظام کیا جائے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 16 سے 17 جولائی تک تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔گزشتہ روز بھی کراچی کے بعض علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی جگہوں پر پانی جمع ہوگیا تھا۔