تربت کے قریب کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 افراد لاپتہ

  • July 16, 2021, 6:50 pm
  • National News
  • 156 Views

تربت کے قریب کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 افراد لاپتہ
تربت (انفارمیشن ڈیسک)تربت کے علاقے مرگاپ کے قریب کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 افراد لاپتا ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے بتایا کہ تربت کے علاقے مرگاپ کی ندی سے ایک کار گزر رہی تھی کہ اچانک سیلابی ریلا آنے سے سیلابی پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد لاپتا ہو گئے۔ڈی سی کیچ نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے افراد میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے ،دیگر تین افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ۔دوسری جانب کوئٹہ کی ہنہ اوڑک ندی میں سیلابی ریلے میں کار بہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تاہم کار بہہ جانے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔