کوئٹہ سمیت بلو چستان کے 13اضلاع میں آئند ہفتے بھی مون سون با رشیں جا ری رہنے کا امکان

  • July 16, 2021, 8:43 pm
  • Weather News
  • 339 Views

محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ان کو الرٹ جا ری کر دیا
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے 13اضلاع میں آئند ہفتے بھی مون سون با رشیں جا ری رہنے کا امکان محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ان کو الرٹ جا ری کر دیا ۔ جمعہ کو محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع کوئٹہ ،ژوب، سبی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، نصیر آبادم کو ہلو ، جعفر آباد، لو رالائی ، با رکھان، موسیٰ خیل، زیا رت ، ہر نائی کے ڈپٹی کمشنران کے نام لکھے گئے مر اسلے میں کہا گیا ہے کہ بلو چستان میں آئند ہفتے پیر سے جمعرا ت تک مون سون کی بارشیں جا ری رہنے کا امکان ہے جس کے دوران با رش تیز ہوائیں اور طو فان کا خد شہ مو جودہے جس کے نتیجے میں بر سا تی نا لوں اور نشیبی علا قوں میں سیلا بی صورتحال پید ا ہو سکتی ہے جس کے پیش نظر تمام عملے کو الرٹ رکھنے کے سا تھ سا تھ متعلقہ محکموں کے عملے ، مشینری کو تیا ر رکھا جائے ضلعی سر براہا ن بندوں اور پلوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کریں پی ڈی ایم اے نے عوام کو ہد ایت کی ہے کہ وہ غیر ضر وری سفر تفریحی مقامات گہرے پا نیوں ، ڈیمز پر جا نے سے گریز کریں سا تھ ہی کسی بھی ہنکا می صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہنگا می فون نمبر بھی جا ری کر دئے گئے ہیں۔