ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • July 17, 2021, 8:41 pm
  • Business News
  • 206 Views

ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مسلسل تیسرے روز 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کیا گیا، اضافے کے بعد قیمت 175 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ کردیا گیا ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 200 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
مسلسل تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کیا گیا ہے، اوگرا نے گزشتہ روز جولائی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، لیکن آج پھر ایل پی جی کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نئے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2050 اور کمرشل سلنڈ 7915 روپے پر پہنچ گیا۔

ایل پی جی قیمت بڑھنے سے رکشہ چلا کر گھر کی دال روٹی کمانے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں۔ ایل پی جیج کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنے کیخلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا ہے۔ کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال اور گوجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت نے پٹرول مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافہ کردیا ہے، پٹرول بم کے بعد ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، آٹے کا تھیلا 150 روپے، گھی 90 روپے فی کلو ،چینی 17 روپے فی کلو مہنگا ہوگئی۔