محکمہ موسمیات کی بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

  • July 17, 2021, 8:48 pm
  • Weather News
  • 405 Views

پی ڈی ایم اے نے اضلاع میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی، تیرہ اضلاع کیلئے الرٹ جاری
خیبرپختونخواکے بعض اضلاع میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ،اتوارکی رات سے بدھ تک بارشیں متوقع
کوئٹہ/پشاور (انفارمیشن ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے اضلاع میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے13اضلاع کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ کیا ہے ، جس میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیرضرور ی سفر، ڈیمز اور آبی گزرگاہوں پر روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اضلاع میں بھاری مشینری تیار اور اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب خیبرپختونخواکے بعض اضلاع میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، کے پی میں اتوارکی رات سے بدھ تک بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کومراسلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، سوات ، کوہستان ، مردان میں طغیانی کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ چارسدہ اورکوہاٹ کے بارساتی نالوں میں طغیانی جبکہ پشاوراورنوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مواصلات متاثرہونیکاامکان ہے اور بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔