کوئٹہ ٹو ژوب ڈی آئی خان روڈ پر چلنے والی بس ویگن اور ٹوڈی مالکان نے غریب مسافروں پر ظلم کی انتہاء کردی
- July 17, 2021, 8:49 pm
- National News
- 178 Views
حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان ظالم مافیا کے سامنے بے بس حکام بالا فوری طور پر نوٹس لیں ،ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں کا مطالبہ
ژوب (انفارمیشن ڈیسک) کوئٹہ ٹو ژوب ڈی آئی خان روڈ پر چلنے والی بس ویگن اور ٹوڈی مالکان نے غریب مسافروں پر ظلم کی انتہا ء کردی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان ظالم مافیا کے سامنے بے بس حکام بالا فوری طور پر نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ٹو ژوب ڈی آئی خان روڈ پر چلنے والی بس ویگن اور ٹو ڈی والوں نے غریب مسافروں پر ظلم کی انتہا کردی ویگن والے فی کس 800 روپے بس والے 600 کے بجائے 1000 روپے جبکہ 2D والے فرنٹ سیٹ تین ہزار روپے اور بیک سیٹ دو ہزار روپے کرایہ لے رہے ہیں دوسری جانب حکومت اور ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ غریب عوام ویگن بس اور ٹوڈی مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی ہے ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ جب بھی عید قریب آتے ہی یہ مافیا سر اٹھانے لگتے ہیں اور غریب مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں اور اپنی من مانی کرایہ وصول کرتے ہیں انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ کوئٹہ ٹو ژوب ڈی آئی خان روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کی ناانصافی اور من مانی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے بصورت دیگر ژوب کے عوام سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔