ایک ہفتے کے اندر ویکسین نہ لگوائی تو سِم بلاک ہوجائے گی، فیصلہ ہوگیا
- July 24, 2021, 10:25 am
- National News
- 166 Views
کراچی: سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس ضمن میں پی ٹی اے کو خط لکھیں گے، صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی اے لوگوں کو میسج کی صورت میں پیغام بھیجے کہ ویکسین لگوائیں۔
مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوائیں ان کی موبائل سم بلاک کی جائے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو فیصلوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ اگلے ماہ ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا بھی فیصلہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطے کی بھی ہدایت کی۔
ادھر بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں کا فیصلہ کرلیا، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں گے تاہم صوبے بھر میں امتحانات اپنے شیڈول کے تحت ہوں گے، پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔