کورونا کی چوتھی لہر، حکومت نے خبردار کردیا!

  • July 24, 2021, 10:26 am
  • COVID-19
  • 178 Views

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ نے انتباہ جاری کیا کہ ایس اوپیز پر عمل کرنے سے شہری مرض سےمحفوظ رہیں گے، کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے، کورونا میں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی، ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ویکسی نیشن لگوائیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے عوام کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا ہوگا، عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔