بلوچستان کے ساحلی شہر ضلع گوادر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا گیا
- July 24, 2021, 10:29 am
- COVID-19
- 213 Views
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) بلوچستان کے ساحلی شہر ضلع گوادر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوادر میجر (ر) عبدالکبیر خان زرکون کے مطابق ضلع گوادر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث شہر میں مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے لاک ڈاون کے دوران تمام دکانیں، ہوٹل اور ریستوران اگلے پندرہ دن کے لئے مکمل بند رہیں گے سوائے کچھ ضروری دکانوں کے جن کو استثنیٰ حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو دکانیں لاک ڈاون سے مستثنیٰ ہیں ان میں صرف ان لوگوں کو اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لگائی ہوئی ہے اور ماسک پہنانا لازمی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سمندر میں مچھلی کے شکار کی بھی انہی ماہی گیروں کو اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسی نیشن کروائی ہوئی ہے اور مچھی مارکیٹ بھی اگلے پندرہ دن کیلئے بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاح ، وزٹرز اور تبلیغی جماعت کے ارکان اگلے پندرہ دن تک ضلع گوادر میں داخل نہیں ہوسکیں گے اور تمام پارکس ،کھیلوں کے میدان اور اجتماعات پر بھی ہرپابندی عائد کردی گئی ہے