اب بلوچستان کی خوشحالی اور امن کو کوئی نہیں روک سکتا

  • July 23, 2021, 11:45 am
  • National News
  • 152 Views

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اب بلوچستان کی خوشحالی اور امن کو کوئی نہیں روک سکتا۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی ترقی سے اپوزیشن خوش نہیں ، بلوچستان کے ناراض بلوچ وہ ہیں جو باہر بیٹھے ہوے ہیں ان سے بات چیت چل رہی ہے، اب بلوچستان کی خوشحالی اور امن کو کوئ نہیں روک سکتا۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان جمعہ کے روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب پہنچے جہاں پر وہ لوگوں سے عید ملے۔

اس موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ اب بلوچستان کی ترقی اورامن کو کوئ روک نہیں سکتا اپوزیشن بلوچستان کی ترقی اور ان سے خوش نہیں اور سازشیں کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم اداروں کے لوگ ہیں اورہم برملا اظہار کرتے ہیں کہ ہم ادروں کے لوگ ہیں وہ ہمارے ملک کے ادرے ہیں اور ہیمیں ان پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اداروں کے خلاف باتیں بھی کرتے ہیں اور ان کے دروازں کے چکر بھی لگاتے ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں روڈوں کے جھال بچھاے جارہے ہیں جس سے خوشحالی اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ناراض بلوچ وہ ہیں جو باہر بیٹھے ہوئے ہیں ان سے بات چیت چل رہی ہے لیکن یاں بیٹھے ہوے کچھ لوگ ان کا نام استعمال کرکے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔