افغان آرمی کے کمانڈر کا پناہ لینے کیلئے پاک فوج سے رابطہ،پاک فوج نے افسران سمیت 46 اہلکاروں کو پناہ فراہم کر دی
- July 26, 2021, 5:01 pm
- Breaking News
- 155 Views
پاک فوج نے افغانستان کے افسران سمیت 46 اہلکاروں کو پناہ فراہم کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان آرمی کے کمانڈر نے پناہ لینے کیلئے پاک فوج سے رابطہ کیا۔ ۔پاک فوج نے درخواست پر فوری طور پر افغان حکام سے رابطہ کیا۔پاک آرمی نے معلومات اور ضروری کارروائی کے لیے افغان آرمی سے رابطہ کیا۔
افغان فوجی انٹرنیشنل بارڈر پر پوسٹوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو رہے تھے جس پر چترال، ارندو سیکٹر کے پاس تعینات افغان کمانڈر نے پاک فوج رابطہ کیا تھا۔افغان اہلکاروں اور افسران کو پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دے دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افغان سپاہی بارڈر پر اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے تھے۔
تمام 46 اہلکاروں اور افسروں کو پاکستان میں پناہ فراہم کی گئی۔
افغان کمانڈر کے ہمراہ بارڈر پولیس کے 5 افسران سمیت 46 اہلکار شامل تھے۔ فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور دیگر ضروری سہولتیں دی گئیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ضروری پراسیس کے بعد ان کو باوقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پرپاک فوج سے پناہ طلب کی تھی۔ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔