پنڈی بھٹیاں موٹروے کے قریب 50 سے زائد گاڑیوں کو حادثہ
- July 26, 2021, 8:08 pm
- National News
- 145 Views
پنڈی بھٹیاں موٹروے کے قریب 50 سے زائد گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کسی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے الائے رم کے جگہ جگہ پڑے ٹکڑے ٹکرانے سے 50 سے زائد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوئے۔
بعض گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ کچھ گاڑیوں ایک دوسرے سے بھی ٹکرا گئیں تاہم خوش قسمی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جائے حادثہ پر موٹروے پولیس کو بلا لیا گیا جو رات گئے تک امدادی کاموں میں مصروف رہی۔مسافروں اور گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک روک کے ٹکڑے اکٹھے کرکے سڑک کلئیر کرتے رہے۔