افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ ملنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
- July 26, 2021, 8:12 pm
- National News
- 155 Views
افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈز ملنے کا سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ جھوٹا نکلا۔
سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ طالبان نے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈز برآمد کیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب پر دعویٰ کیا گیا کہ افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ اسپن بولدک اور قندھار میں ملے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر پاک افغان بارڈ پر تھانہ لنڈی کوتل کی ہے۔
ہیڈ محرر ایاز خان نے تھانے میں موجود شناختی کارڈز کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرلگائی تھی۔
ہیڈ محرر نے اس تصویر کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ جن افراد کے بھی یہ شناختی کارڈز ہیں وہ تھانے آکر لے لیں۔
پولیس حکام نے واضح طور پر کہا کہ زیرِگردش تصویرمیں نظرآنے والے تمام شناختی کارڈ تھانا لنڈی کوتل میں ہیں۔
حکام کے مطابق تصویر میں نظر آنے والے شناختی کارڈ تھانا لنڈی کوتل کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔