اوکاڑہ میں 5 نوجوانوں نے بکری کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
- July 27, 2021, 5:17 pm
- National News
- 330 Views
اوکاڑہ میں 5 نوجوانوں نے بکری کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں زیادتی کے واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔روزانہ کئی بچیاں اور بچے دردندگی کا نشانہ بن جاتے ہیں لیکن اب اس ظلم سے جانور بھی محفوظ نہیں رہے۔ دنیا بھر میں بچے بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات تو رپورٹ ہوتے ہی ہیں لیکن اوکاڑہ میں جہالت اور درندگی کی ہیبت ناک مثال دیکھنے میں آئی جب 5 افراد نے بکری کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔
اوکاڑہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بکری کو بےدردی سے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔بکری کے مالک نے مقدمہ درج کروانے کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔
بکری کے مالک کے مطابق ملزمان بکری کو اس کے گھر کے سامنے سے کھول کر لے گئے،ملزمان بکری کا منہ باندھ کر بدفعلی کرتے رہے اور تشدد بھی کرتے رہے۔ملزمان کے تشدد اور بدفعلی کی وجہ سے بکری مر گئی۔
ملزمان بکری کو مردہ حالت میں چھوڑ کر دیوار پھلانگ کر فرار ہو گئے۔بکری کے مالک نے وینٹری ڈاکٹر سے بکری کا میڈیکل بھی کروایا۔ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں مالک نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے بدزبان جانور پر تشدد کے ساتھ ساتھ بدفعلی کر کے مار دیا۔بکری 60ہزار روپے کی مالیت کی تھی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعہ سزا دی جائے۔
I know I’m bombarding your timelines with a lot of misery these days but don’t you think we are living in these terrible times. I’m gutted.
— Ammara Qazi (@Ammara_Kazi) July 26, 2021
5 guys allegedly tortured, gang-raped, and killed a goat in 10/1R village, Okara. Police registered the case. pic.twitter.com/qHI3qwly8F
خیال رہے اس سے قبل ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا تھا جہاں 8 افراد نے حاملہ بکری کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد بکری جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ بھارت کے شہر ہریانہ کے ایک گاؤں کے رہائشی شخص نے بتایا کہ میں نے شراب کے نشے میں دھُت ہو کر بکری کو ہراساں کرتے آٹھ افراد کو دیکھا تو شور مچا دیا۔ جس کے آٹھ گھنٹے بعد وہ دوبارہ آئے ، میری بکری کو اُٹھا کر لے گئے اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔