ایک بار پھر وزیراعظم عوام کے ساتھ
- July 28, 2021, 3:13 pm
- Breaking News
- 255 Views
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے ، وزیراعظم سے عوام کی گفتگو براہ راست نشر کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کاوزیراعظم آپ کے ساتھ ، وزیراعظم سے فون پر آکر براہ راست بات چیت کی اگلی نشست ، انشااللہ یکم اگست کی سہ پہر وزیراعظم آپکے سوالات کے جوابات دیں گے اور وزیراعظم سے آپ کی گفتگو براہ راست نشر کی جائے گی۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 28, 2021
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فون پر آپکی براہِ راست بات چیت کی اگلی نشست - انشاء اللہ
یکم اگست - اتوار کی سہ پہر -
آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب
وزیراعظم سے آپکی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائیگی pic.twitter.com/YfxOs9DIlt
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی یہ پانچویں مرتبہ عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو ہوگی، جس میں وہ عوام کے مسائل سنیں گے۔