بلوچستان میں9.13فیصد کی شرح سے کورونا کے مزید 89کیس رپورٹ ،متاثرہ افراد کی تعداد 29368ہوگئی
- July 29, 2021, 11:03 am
- COVID-19
- 146 Views
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان میں9.13فیصد کی شرح سے کورونا وائرس کے مزید 89کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 29368ہوگئی محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے 974ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7اضلاع تربت سے 31، کوئٹہ سے 29، گوادر سے 13، لسبیلہ سے 5، واشک اور نوشکی سے 4،4جبکہ خضدار سے 3کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 661کے نتائج آنے باقی ہیں ،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 108مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 28227ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 815فعال مریض زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 27ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 9ہائی جبکہ 8لو آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 326اموات ہوچکی ہیں