وڈھ میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- July 29, 2021, 11:06 am
- National News
- 139 Views
خضدار (انفارمیشن ڈیسک )وڈھ میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ۔وڈھ پولیس کے مطابق بدھ کے روز وڈھ میں قومی شاہراہ بس اسٹاپ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے لیویز اہلکار وڈھ عبداللہ ولد علی دادشدیدزخمی ہوگئے جنہیں وڈھ ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے وڈھ پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی بعد ازاں ورثا نے نعش کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجا قومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے معطل کرکے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا