حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین سمیت دیگر افراد کے لائیسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • July 29, 2021, 11:10 am
  • National News
  • 270 Views

عام افراد کے خلاف شناختی کارڈ بلاک کرنے کے فیصلے کے بعد شہریوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل کا رخ کرلیا
اوتھل (انفارمیشن ڈیسک) حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین،تاجران، دکانداران اور عام لوگوں کیخلاف سخت کاروائی کے فیصلے کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بندش،تاجروں، دکانداروں کے لائیسنس منسوخ کرنے اور عام لوگوں کے خلاف شناختی کارڈ بلاک کرنے، سم بندھ کرنے اور دیگر پابندیوں کا سنتے ہی سرکاری ملازمین، تاجروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میںڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل کا رخ کرلیا ہے لیکن ہسپتال میں اسٹاف کی کمی اور ویکسین سینٹر کے ایک ہونے کے سبب دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ عبدالحمید بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ اوتھل میں یا تو ویکسین لگانے والے عملے کی تعداد بڑھائی جائے یا ایک،دو سینٹر اور کھولے جائیں تاکہ عوام با آسانی ویکسینیشن کروا سکیں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو۔