ڈھاڈرسمیت نواحی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں موسم کی شدت سے شہری بدحال
- July 29, 2021, 11:12 am
- Weather News
- 317 Views
بولان(این این آئی)ڈھاڈرسمیت نواحی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں موسم کی شدت سے شہری بدحال شدید گرمی سے روزمرہ کی معمولات بری طرح سے متاثر گرمی سے ستائے شہری ندی نالوں میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے دن بھر ڈبکیاں لگاتے رہے شدید گرمی سے الیکٹرونک آلات بھی کام کرناچھوڑ دیتے ہیں بجلی ولٹیج کم ہونے سے اے سی،فریج پنکھے بھی جواب دے گئے تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر اور نواحی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے سے دن بھر روزمرہ کی تمام معمولات کافی متاثر رہے شہریوں شدید جھلسا دینے والی گرمی کی گرم لہروں سے بچنے کیلئے دو پہر سے قبل ہی گھروں کا رخ کرنے لگے کاروباری مراکز میں رش نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار شام تک گاہکوں کی راہ تکتے رہ گئے لیکن خریددار گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے رہے دوسری جانب شدید گرمی کی وجہ سے برقی آلات بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے کم وولٹیج کی وجہ سے اے سی ،فریج،پنکھے بھی نہیں چلتے جس سے مذید مشکلات میںاضافہ ہوجاتا ہے شہری گرمی اور وولٹیج کے ستائے ہوئے گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے زیادہ ترندی نالوںمیں غسل کرکے ڈبکیاں لگاکر گرمی کی شدت کو کم کرتے رہے جبکہ بجلی کی کم وولٹیج سے امور خانہ داری سمیت شہریوں کو سکون کی نیند بھی میسر نہیںدن بھر گرمی کی شدت کو برادشت کرنے والے شہری رات کو آرام کی نیند کیلئے ترستے رہتے ہیں ڈھاڈر کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈرجوکہ ایشیاء کے گرم ترین خطہ پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں موسم شدید گرم اور خشک ہوتا ہے بجلی کی گرڈ اسٹیشن نہ ہونے سے عوام سبی گرڈ اسٹیشن کے رحم کرم پر ہیں جس سے ڈھاڈر سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہونے والے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈرگرڈ اسٹیشن کو فی الفور افتتاح کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے تاکہ فل وولٹیج ملنے کے علاوہ انسانی معمولات متاثر نہ ہو ں اور برقی آلات بھی ٹھیک طرح سے کام کرسکیں