ریلوے ٹکٹ پر ڈیم فنڈ کی وصولی ختم کرنے کا حکم

  • July 29, 2021, 11:20 am
  • National News
  • 170 Views

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے ٹکٹ پر ڈیم فنڈ کی کٹوتی ختم کردی۔

اعظم سواتی نے اس حوالے سے حکم جاری کیا ہے کہ ریلوے ٹکٹ پر اضافی ڈیم فنڈ کی کٹوتی ختم کی جائے۔

سابق وزیر ریلو ے شیخ رشید نے اپنے دور میں مسافروں کے ٹکٹ پر ڈیم فنڈ کی وصولی شروع کی تھی۔

مسافروں سے اکانومی کلاس پر 100 روپے کے ٹکٹ پر ایک روپیہ اور 100 روپے سے زائد کے ٹکٹ پر 2 روپے وصول کیے جارہے تھے۔

ریلوے سے اے سی کلاس پر سفر کرنے والوں سے اس مد میں 10 روپے لیے جارہے تھے۔