سری لنکا میں 510 کلو وزنی نیلم کا پتھر حادثاتی طور پر دریافت

  • July 29, 2021, 1:25 pm
  • World News
  • 166 Views

نیلم اس وقت مزدوروں کو ملا جب وہ ان کے صحن میں کنواں کھود رہے تھے،جواہرات کے تاجرکی گفتگو
کولمبو (انفارمیشن ڈیسک)سری لنکا کے حکام نے کہاہے کہ دنیا کا سب سے بڑا نیلم سری لنکا کے ایک گھر کے صحن میں دریافت کر لیا گیا ہے اور وہ بھی اتفاق سے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جواہرات کے ایک تاجر نے بتایا کہ یہ بہت بڑا نیلم اس وقت کچھ مزدوروں کو ملا جب وہ ان کے صحن میں کنواں کھود رہے تھے۔یہ واقعہ سری لنکا کے علاقے رتنا پورہ کا ہے اور جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے اس علاقے میں جواہرات بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بیش قیمتی پتھر کا وزن 510 کلو ہے اور بین الاقوامی منڈی میں اس کی قیمت سو ملین ڈالر ہوگی اس کا نام سیرنڈپیٹی رکھا گیا یعنی قسمت سے ملنے والا نیلم۔جوہری جن کے کے گھر سے یہ نیلم ملا تھا انھوں نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ جس شخص نے کھدائی کی تھی اس نے ہمیں بتایا کہ شاید کوئی نایاب پتھر ملا ہیاور پھر بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ یہ ایک بہت بڑا نیلم ہے۔انھوں نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر اپنا پورا نام ظاہر نہیں کیا۔ہیروں کے معروف ماہر ڈاکٹر جمینی زویسا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنا بڑا نیلم اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ یہ شاید 40 کروڑ سال پہلے بنا ہوگا'۔تاہم ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اگرچہ اس نیلم کے کیریٹ کا میعار بہت اعلی ہے لیکن عین ممکن ہے کہ ذخیرے کے اندر جواہرات اتنے قیمتی نہ ہوں۔یہ نیلم ایک ایسے وقت میں پایا گیا ہے جب کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈان کی وجہ سے سری لنکا کی جواہرات کی صنعت کو بہت نقصان ہوا ہے۔جواہرات کی صنعت میں کام کرنے والے پرامید ہیں کہ قسمت سے ملا نیلم بین الاقوامی خریداروں اور ماہرین کی توجہ اپنی طرف راغب کرے گا۔سری لنکا کے قومی جوہر اور زیوارات اتھارٹی کے سربراہ تلک ویراسنہے نے کہاکہ یہ ایک خاص نیلم ہے۔ شاید دنیا کا سب سے بڑا نیلم۔ اس کے سائز اور قدر کو دیکھتے ہوئے ہمارے خیال میں یہ ماہرین اور عجائب گھروں کی توجہ اپنی طرف راغب کرے گا۔