بلوچستان میں رشوت لینے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،چیف سیکرٹری بلوچستان
- July 30, 2021, 12:05 pm
- National News
- 241 Views
کوئٹہ; چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدعنوانی، رشوت خوری اور بھتہ لینے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،صوبائی حکومت بد عنوان اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سرکاری افسران اور اہلکاروں کے مکمل حوصلہ شکنی پر یقین رکھتی ہے۔رشوت خوری اور بد عنوانی میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس ضمن میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے مختلف محکموں میں بدعنوانی میں ملوث 17 افیسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری مکمل ہونے پر انہیں ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران و ملازمین عوام کے خادم ہیں اور وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور خلوص سے سرانجام دیں، انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے صوبے سے بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، انہوں نے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو ہدایت کی کہ ملازمین کے خلاف تمام انکوائریاں ایک ماہ کے اندر مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔بلوچستان میں سرکاری امور میں عوام سے رشوت لینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ہدایت کی کہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کے جاری انکوائریاں جلد مکمل کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرے