’پرے ہٹ، ہاتھ نہ ملا، تجھے پتا نہیں کورونا ہے‘ ، شیخ رشید کا پارٹی ورکر سے مکالمہ، ویڈیو وائرل

  • July 31, 2021, 10:08 pm
  • National News
  • 179 Views

’پرے ہٹ، ہاتھ نہ ملا، تجھے پتا نہیں کورونا ہے‘ ، پارٹی ورکر سوری سر ، سوری سر کہتا رہ گیا، وزیر داخلہ شیخ رشید اور پارٹی ورکر کے درمیان مکالمہ ، ویڈیو وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وزیر داخلہ شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائر ل ہو گئی ہے، جس میں وہ نالی لئی کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید جیسے ہی اپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہیں تو ایک پارٹی ورکرز لپک کر اُن سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن وزیر داخلہ شیخ رشید اُسے پنجابی زبان میں ڈانٹ پلا دیتے ہیں۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ’پرے ہٹ، ہاتھ نہ ملا، تجھے پتا نہیں کورونا ہے۔‘ (دور ہو جاؤ، ہاتھ نہ ملاؤ، تمہیں پتا نہیں کہ کورونا ہے۔
) دوسری جانب پارٹی ورکر سوری سر سوری سر کہتا رہ گیا اور وزیر اخلہ شیخ رشید نالہ لئی کا معائنہ کرنے کے لیے آگے بڑھ گئے۔



اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے لکھا کہ شیخ رشید صاحب کا یہ ردعمل مثبت تھا کیونکہ کورونا کی وبا کے دوران ہاتھ نہیں ملانا چاہیے دوسری جانب ایسے صارفین بھی تھے، جنہوں نے شیخ رشید صاحب کو باوقار طریقے سے منع کرنے کی تلقین کی۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مون سون سے تباہی مچا دی۔ اسلام آباد میں سیلابی صورتحال، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، نشیبی علاقے ڈوب گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب، تباہی مچ گئی ۔



راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔
وفاقی دارلحکومت میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہے، شہری کچھ گھنٹوں کے لئے غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ مختلف علاقوں میں گھروں، پلازوں کی بیسمنٹس میں پانی بھر چکا ہے، لوگ اپنے طور پر پانی نکالنے کی کوشش سے اجتناب کریں، صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں صورتحال کافی بہتر کرلی ہے۔