فیصل آباد میں دو لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

  • July 31, 2021, 10:14 pm
  • National News
  • 155 Views

فیصل آباد میں دو لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، پولیس نے لاشیں دوسرے ضلع میں لے جاکر دفن کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پولیس نے مقتول لڑکیوں کے والد اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ بھینس کالونی کے ایک گھر میں چچا زاد لڑکیوں کو گھر میں قتل کرنے کے بعد لاشیں دفن کرنے کے لیے ضلع چینوٹ کے علاقے بھوانہ منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ورثا کو لاشیں دفن کرنے سے روک کر لاشیں قبضے میں لے لیں اور پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اپستال منتقل کردیں۔

پولیس نے ایک مقتولہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں اس کے ایک دیور اور دوسری مقتولہ کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جارہے ہیں۔