وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف مقدمہ درج کرانے اپوزیشن اراکین تھانے پہنچ گئے
- August 9, 2021, 1:27 pm
- Breaking News
- 249 Views
کوئٹہ: اپوزیشن اراکین اسمبلی بلوچستان وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرانے بجلی گھر تھانے پہنچ گئے۔
عدالتی حکم پر اپوزیشن اراکین اسمبلی آج وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف مقدمہ درج کرانے بجلی گھر تھانے پہنچ گئے، 7 اگست کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ 18 جون کو بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں ہنگامہ آرائی کے دوران 3اپوزیشن اراکین زخمی ہوئے تھے۔