پاک افغان سرحد چوتھے روز بھی بند؛ پیدل آمدوفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل
- August 9, 2021, 1:27 pm
- Breaking News
- 233 Views
کوئٹہ: پاک افغان بارڈر آج چوتھے روز بھی ہر قسم کی پیدل آمدوفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر آج چوتھے روز بھی ہر قسم کی پیدل آمدوفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے، سرحد کی بندش سے دونوں جانب سینکڑوں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جانب حکام نے سرحد کھولنے کے طریقہ کار پر مزاکرات کئے گئے ہیں، بہت جلد سرحد تجارت کیلیے کھول دیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے سرحد کورونا ایس اوپیزکے تحت بند کرنے کے بعد محدود پیمانے پر آمد ورفت کی اجازت دی جارہی ہے تاہم افغان طالبان سرحد مکمل طور پرکھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں ایسا نا ممکن ہے۔