لاہور ہائیکورٹ؛ سزائے موت کا مجرم 8 برس بعد بری
- August 11, 2021, 1:44 pm
- National News
- 314 Views
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کو 8 برس بعد بری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی پر بہن کے سسر کے قتل میں سزائے موت کے مجرم کو 8 برس بعد بری کردیا، عدالت نے دیگر مقدمہ میں ملوث نہ ہونے کی صور ت میں ملزم کو فوری رہا کرنے کاحکم دے دیا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا 100 گنہگاروں کو تو چھوڑا جا سکتا ہے مگر ایک بے گناہ کو سزا نہیں دی جا سکتی، پراسیکیوشن کے کیس میں بے پناہ شکوک وشبہات ہیں، عدالت محض میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر موت کی سزا کنفرم نہیں کرسکتی، اگر شک کا ایک بھی مناسب جواز پیدا ہو جائے تو ملزم کو بری کیا جا سکتا ہے۔