کوئٹہ شہر میں بجلی وپانی کا بحران مزید سنگین ہوگیا
- August 18, 2021, 12:32 pm
- National News
- 1.55K Views
شہر بھر میں بجلی وپانی کا بحران مزیدسنگین ہوگیا ہے، باربار بجلی كی طویل بندش اور قلت آب سے شہری عاجز آگئے۔
شہر بھر میں پانی اور بجلی كا مسئلہ حل نہ ہو سكا، بجلی كی طویل ترین بندش اور پانی كی عدم فراہمی كی وجہ سے لوگوں كو شدید مشكلات كا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گنجان آبادی والے علاقوں میں بجلی كی بندش اور گھروں میں پانی كا نہ ملنا بھی كسی عذاب سے كم نہیں ہے۔
عوامی حلقوں نے اس حوالے سے كیسكو اور واسا حكام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پانی كی باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو بجلی کی تواتر کے ساتھ ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔ تاكہ عوام کو اس دیرینہ مسئلے سے نجات مل سکے۔