اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی
- August 18, 2021, 12:36 pm
- Business News
- 2.79K Views
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کے لیے گیس کمپنیوں کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی۔ گیس کمپنیوں نے نقصانات پورا کرنے کے لیے ٹیرف میں اضافے کی درخواست کی تھی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں 14فیصد جبکہ کمپنی کے لیے 86روپے93پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش ہے۔
اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں 7فیصد جبکہ کمپنی کے لیے 54روپے47پیسےفی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔
خیال رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ٹیرف میں 154فیصد اضافے کی درخواست کی تھی۔ جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 857روپے 40پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے ٹیرف میں 8فیصد اضافے کی درخواست کی تھی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 63روپے 82پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔