کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف انتقال کر گئے

  • December 23, 2013, 11:42 pm
  • World News
  • 223 Views

ماسکو …کلاشنکوف رائفل کے موجد میخائیل کلاشنکوف 94سال کی عمر میں پیر کی شام یہاں چل بسے۔کئی دہائیوں سے بارودی اسلحے پر راج کرنے والے ہتھیار کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف ماسکو کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔انکی ڈیزائن کردہ اسالٹ رائفل کلاشنکوف پوری دنیا میں مشہور اور بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔گوکہ انکے ملک نے انھیں اس کارنامے پر اعزاز سے نوازا تھا مگر انھیں مالی طور پر اسکا بہت کم فائدہ ہوا ،اسی لیے انھوں نے ایک بار کہا تھا کہ وہ کاش اسکی جگہ گھاس کاٹنے والی مشین ڈیزائن کرتے تو بہتر ہوتا۔ انھیں گزشتہ ماہ جسم کے اندر ہونے والی بلیڈنگ کے بعد مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ نومبر 1919میں مغربی سایبریا میں پیدا ہوئے تھے۔