:آج بھی مردوں کے معاشرے میں عورت کی زندگی اجیرن کر دی جاتی ہے ‘ اداکارہ نور

  • May 14, 2014, 3:04 pm
  • Entertainment News
  • 599 Views

:آج بھی مردوں کے معاشرے میں عورت کی زندگی اجیرن کر دی جاتی ہے ‘ اداکارہ نور

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ عورت آ ج بھی مظلوم ہے،مردوں کے معاشرے میں عورت کی زندگی اجیرن کر دی جاتی ہے ،خدا نے عورت کو جو رتبہ اور مقام دیا ہے ،مردوں نے ہمیشہ اسے نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کو آ ج بھی اپنے پاؤں کی جوتی سمجھا جاتا ہے ۔جو لوگ خدا اور ان کے نبی کے احکامات پر عمل نہیں کرتے ان کو خدا کے قہر سے ڈرنا چاہیے ۔ اداکارہ نور نے کہا کہ عورت صدیوں سے مظلوم ہی چلی آ رہی ہے جسے مردوں کے معاشرے میں آ ج بھی وہ مقام نہیں دیا جاتا جو دین اسلام میں بیان کیا گیا ہے۔‘ایسا نہ کر نے والے کل خدا کے ہاں جوابدہ ہونگے ۔میں نے اپنے تمام معاملات اپنے رب پر چھوڑ دیئے ہیں اور وہی بہترین فیصلے کرنے والا ہے ۔