پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی

  • March 22, 2015, 12:14 pm
  • Breaking News
  • 62 Views

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرہزار گنجی میں مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے 2راکٹ لانچر،ایک مارٹر گولہ ،65کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،65بم اور دیگر اشیاءقبضے میں لے لی۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے یہ دھماکہ خیز بم اور دیگرا سلحہ 23مارچ کی موقع پر تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے چھپا رکھا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔