خوش قسمت انسان ہوں کہ وہاب کی باولنگ سے زخمی نہیں ہوا:شین واٹسن

  • March 22, 2015, 10:32 pm
  • Sports News
  • 292 Views

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے پاکستانی فاسٹ باولر وہاب ریاض کی کھلے عام تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خوش قسمت انسان ہیں کہ وہاب ریاض کی باولنگ سے زخمی نہیں ہوئے ۔سماجی روبطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شین واٹسن کا کہناتھا کہ وہ وہاب ریاض سے بالکل بھی ناراض نہیں ہیں بلکہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ وہاب ریاض کی باولنگ کی زد میں آکر زخمی نہیں ہوئے۔