کراچی کاوہ قبرستان جہاں 80ہزار ’نامعلوم ‘افراد دفن ہیں

  • March 22, 2015, 10:36 pm
  • National News
  • 82 Views

کراچی میں مواچھ گوٹھ کے قریب ایدھی کے زیراہتمام ایک ایسا بھی قبرستان ہے جہاں 30سال کے دوران 80ہزار . لاش دوہفتوں کے لیے ایدھی سرد خانے میں لواحقین کے انتظار میں رکھی جاتی ہے لیکن 15دن بعد ورثاءکی ممکنہ آمد کے پیش نظر ایک تصویر لے کر لاش کو امانتاً ایدھی قبرستان میں دفن کردیاجاتاہے جہاں آج تک 80ہزار قبریں بن چکی ہیں لیکن اب یہ 20ایکڑزمین بھی کم پڑنے لگی ہے ۔
بتایاگیاہے کہ ریکارڈ کے مطابق ایک نمبر الاٹ کیاجاتاہے اور قبروں کی شناخت بھی اُسی نمبر کے تحت ہی کی جاتی ہے کیونکہ نام اور دیگر ضروری معلومات کا علم نہیں ۔
گورکن خیرمحمد نے بتایاکہ اگر کوئی اپنے پیارے کو تلاش کرتا ہواایدھی ہوم آجائے اور تصویر سے شناخت کرلے تو اسے مرحوم کی قبر تک پہنچا دیا جاتا ہے اور اگر ورثاءچاہیں تو لاش کی تدفین کسی دوسرے قبرستان میں بھی کرسکتے ہیں۔