تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام فرنٹیرکور بلوچستان

  • March 23, 2015, 9:03 pm
  • National News
  • 127 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)فرنٹےئرکور بلوچستان نے لورالائی کے علاقے سنجاوی میں کارروائی کرتے ہوئے 23مارچ کی تقریبات میں ہونیوالی تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔کارروائی کے دوران03دہشت گردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں آتشی اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا گیافرنٹےئرکورکے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹےئرکوربلوچستان نے لورالائی کے علاقے سنجاوی میں کارروائی کرکے 23مارچ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا ۔تخریب کار تقریب میں شامل عوام اورفورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جیسے فرنٹئیرکورنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکامی سے دوچار کر دیا۔کارروائی کے دوران 03دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعدادمیںآتشی اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیاگیا۔برآمد کیے گئے اسلحہ وایمونیشن میں 01عدد12.7ایم ایم گن،01عدد ایل ایم جی،02عددراکٹ لانچرز،01عدداسنائپررائفل،01عددجی تھری رائفل،01عددایم پی رائفل،01عددراکٹ لانچر بم،02عددہینڈگرنیڈ بمعہ فیوز، 08عددایس ایم جی میگزین،02عدد30بورپسٹل، 01عدد30پورپسٹل بیرل،02عددپسٹل میگزین،01عددایس ایم جی بٹ، 01عددسٹل کیمرہ، 01عدددوربین،2700راؤنڈزایم ایم گن،1000ایس ایم جی راؤنڈز،150 راؤنڈز30بورپسٹل اور30راؤنڈزاسنائپررائفل کے شامل ہیں۔ برآمدہونے والا مذکورہ آتشی اسلحہ اور گولہ بارود کوکالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے یوم پاکستان کی تقریبات کوسبوتاژ کرنے کیلئے استعمال کر نا تھا۔ لیکن فرنٹےئرکوربلوچستان کی کامیاب اوربروقت کارروائی نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹےئرکوربلوچستان کی کامیاب کارروائی کوسراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پرعمل پیراشدت پسنداپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے یوم پاکستان کے موقع پر بے گناہ اور معصوم لو گوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔تاکہ صوبے میں بدآمنی پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر سکے لیکن فرنٹیئر کور بلوچستان عوام کے تعاون سے شد ت پسندو ں اور دہشت گردو ں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو نے دیں گی ۔مزید برآں اُنہو ں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ بلو چستان کو پُرامن اور مثالی صوبہ بنانے کیلئے کسی قربا نی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب فرنٹیئر کور بلو چستان اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک صوبے بھر سے دہشت گردوں اور شرپسندوں کا قلع قمع کر دے گی۔