فرنٹیر کور بلوچستان نے مشکے کے مقام پر شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن

  • March 24, 2015, 9:02 pm
  • Breaking News
  • 61 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) فرنٹیر کور بلوچستان نے مشکے کے مقام پر شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 شر پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ۔ شر پسندوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق فرنٹیر کور بلوچستان کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران مشکے کے مقام پر مسلح افراد نے ایف سی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے 6 شر پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ مقابلے کے دوران ایک ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ۔ کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ۔ آئی جی ایف سی نے کامیاب کاروائی پر نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا ۔