اسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان کی دوکان داروں کے خلاف کاروائی

  • March 24, 2015, 9:32 pm
  • National News
  • 35 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی ہدایت پراسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان نے پولیس کے ہمراہ مسجد روڈ پر واقع پلاسٹک فروخت کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8دکانوں کو سیل کردیا۔واضح رہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق شہر میں پلاسٹک کی خرید وفروخت پر پابندی عائد ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انجمن تاجران اور پلاسٹک کے کارروبار سے منسلک دکانداروں سے پلاسٹک کی خریدو فروخت پر پابندی کے حوالے سے متعدد بار ملاقات کی جس کے بعد کئے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں اسپیشل مجسٹریٹس کو کوئٹہ میں پلاسٹک فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک د یا گیا ہے۔