کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

  • March 25, 2015, 10:04 am
  • National News
  • 133 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کیا کہ نوکجو و گرد و نواح میں فورسز نے عام آبادیوں پر علی الصبح کارروائی شروع کر کے ایک سو سے زائد گھروں کو جلانے کے ساتھ خواتین و بچوں کوحراساں کیا گھروں میں موجود مرد وں پر تشدد اور فائرنگ سے تین افراد شہید ہوئے کپور اور سئے پلان کے مقام پر فورسز اور سرمچاروں کے درمیان لڑائی ہوئی 5 گھنٹے طویل اس جھڑپ میں فورسز کا ایک افسراور ایک درجن سے زائد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے اس جھڑپ میں فورسزنے اپنی 2 گاڑیاں اور چار موٹر سائیکل وہیں چھوڑ دیں اس جھڑپ میں بی ایل ایف کے 2 سرمچار بھی زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ روز آواران کے علاقے پیراندر میں زومدان کے مقام پر فورسز کے قافلے پر سرمچاروں نے حملہ کرکے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا کر چار اہلکاروں کو ہلاک اور متعددکو زخمی کیا ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے تاہم دوسری جانب اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔