ڈاکٹرکلیم اﷲ خان کاکڑ اور کو یٹہ کے مسائل

  • March 25, 2015, 11:09 am
  • National News
  • 76 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) مےئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کو مسائل سے نکالنا دو یا پانچ کروڑ روپے کا کام نہیں اس کیلئے ٹھوس فنڈنگ کی ضرورت ہے وہ کوئٹہ کے وارڈ 43شابو کے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے جی او آر کالونی‘ کلی پائند خان‘ شابو اور کلی برات خان سمیت وارڈز کے مختلف علاقوں اور محلوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ جہاں علاقہ کونسلر حاجی عبدالمنان ترین نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیم اﷲ خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ماضی میں روا رکھی جانے والی عدم منصوبہ بندی کی روایت نے شر کے نواحی علاقوں کے مسائل کے انبار بنائے ہیں شہر کے نواحی علاقے مسائل سے بھرے پڑے ہیں جن کے حل کیلئے کثیر فنڈنگ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام کونسلران کو برابر فنڈ جاری کئے جائیں تاکہ تمام علاقوں کے مسائل یکساں طور پر حل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مسائل حل کرنا دو یا پانچ کروڑ روپے کا کام نہیں بلکہ اس کیلئے کثیر رقم کی ضرورت ہے مےئر کوئٹہ نے شہر کو مسائل سے نکالنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سڑک کے اوپر دوسری بنانے کی روایت ختم کرکے شہر کے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ نواحی آبادیاں بھی بنیادی سہولیات کا فائدہ اٹھاسکیں۔