مستونگ کے لوکل/ڈومیسائل تمام مستحقین زکواۃ طلباء/طالبات کو ہدایت

  • March 25, 2015, 6:56 pm
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ(آن لائن)دفتر ضلعی زکواۃ وعشر کمیٹی مستونگ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلع مستونگ کے لوکل/ڈومیسائل تمام مستحقین زکواۃ طلباء/طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالی سال 2015-16ء میں تعلیمی وظائف از زکواۃ فنڈز کے حصول کے لئے ہرطرح سے مکمل اپنے تعلیمی وظائف فارم بمعہ دیگر ضروری کوائف اپنے اپنے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے توسط سے 28اپریل 2015ء تک دفتر ضلع زکواۃ وعشر کمیٹی مستونگ میں جمع کروائیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد اور نامکمل فارمز زیرغور نہیں لائے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 0843895312 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔