صولت مرزا پھانسی کے منتظر

  • March 25, 2015, 7:06 pm
  • Breaking News
  • 77 Views

کوئٹہ ( ویؓب ڈیسک ) مچھ جیل میں پھانسی کی سزا پانے والے صولت مرزا کی ویڈیو نشر کرنے سے متعلق محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے تفتیشی کمیٹی کا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچنے کے بغیر ختم ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد تفتیش کا کوئی جواز نہیں بنتا لہذا کمیٹی کی حیثیت کو ختم کردیا گیا، کمیٹی آئی جی جیل خانہ جات بشیر بنگلزئی کی قیادت میں تشکیل دیا گیا تھا جس کے ارکا ن نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ اور جیل سپرٹینڈنٹ مچھ شامل تھے ۔ کمیٹی کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ختم کرنا اور تفتیش کے عمل کو روکنے پر عوامی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ، قانونی اور آئینی ماہرین کے مطابق کمیٹی اس لئے تشکیل نہیں دی گئی تھی کہ صولت مرزا کے پھانسی کو روکنا یا دلانا تھا کمیٹی اس لئے تشکیل دی گئی تھی کہ موت سے چند گھنٹے قبل ویڈیو کس نے کب اور کہاں بنائی تھی اور ویڈیو میڈیا کو جاری کرنا کس مقصد کے لئے تھا ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ جواز کہ چونکہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہوچکی ہیں لہذا تفتیش نہیں ہوسکتی انتہائی مضحکہ خیز ہے کمیٹی کو ویڈیو سے متعلق ہر حال میں تفتیش کرنا چاہیے تھا تفتیش روکنے کا مقصد یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ اس میں محکمہ داخلہ یا جیل حکام ملوث ہوسکتے ہیں