واپڈا کی نادہند گان کے خلاف کاروائی

  • March 26, 2015, 7:35 pm
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی ہدایات کے تحت ایکسین سریاب ڈویژن ظہور مری کی نگرانی میں عملہ نے بجلی نادہندگان کے خلاف کوئٹہ میں سریاب، بروری، شہخ ماندہ، سپیزنڈ اور دشت کے علاقوں میں کارروائی کی۔کاروائی کے دوران مختلف سرکاری محکموں کے 30 سے زائد کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کر دئیے جبکہ 87 سے زائد گھریلوں، کمرشل اور دیگرصارفین کے کنکشنزبھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔ علاوہ ازیں سریاب ڈویژن میں 4 نادہند گان کے 4 ٹراسفارمر زبھی ضبط کر لیئے گئے۔ دریں اثناء قلات میں بھی منگچرخالق آبادکے علاقہ میں کیسکو آپریشن کی ٹیموں نے بجلی نادہنگان کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائی میں ایکسن قلات ڈویژن سید آصف شاہ کی نگرانی میں ایس ڈی او منگچر ذوالفقارمنجھو، انچارج ایل ایس سردار بشیر احمد محمد شہی پرمشتمل کیسکو عملہ نے حصہ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی،تحصیلدار محمد اقبال کھوسہ بھی اس کاروائی میں کیسکوٹیم کے ہمراہ تھے۔ کاروائی کے دوران منگچرخالق آباد میں نا دہندگان کے 9 ٹراسفارمرز اتارنے کے ساتھ ساتھ دیگر برقی آلات بھی ضبط کرلئے گئے۔ اس دوران منگچر خالق آباد میں 60 سے زائد گھریلو نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔کیسکونے تمام نادہندہ صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے واجبات بروقت اداکریں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی اورزحمت سے بچاجاسکے۔