آسٹریلیا کا وہ ریکارڈ جو کم از کم 16سال برقرار رہے گا

  • March 29, 2015, 3:55 pm
  • Sports News
  • 249 Views

آسٹریلیا کی ٹیم نے پانچواں ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے اور کم از کم اگلے16سال تک آسٹریلیا پانچ بار عالمی چیمپئن رہنے کا ریکارڈ کوئی نہیں توٹ سکے گا ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پہلا ورلڈ کپ 1987میں جیتا ،دوسرا 1999،تیسرا2003،چوتھا 2007اور پانچواں ورلڈ کپ 2015کا بھی آسڑیلیا نے اپنے نام کر لیاہیے ۔بھارت اور ویسٹ انڈیز نے دو بار ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتاہے اورانہیں سب سے پانچ بار یمپئن رہنے والے آسٹریلیا کے ریکاڑ کو توڑنے کیلئے مسلسل تین ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے ہوں گے جس کے لیے 16سال کا عرصہ درکا ر ہو گا ۔یعنی آسٹریلیا کی ٹیم کا یہ وہ واحد ریکارڈ ہے جو آنے والے 16سالوں تک کوئی توڑ نہیں سکے گے۔